ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے ٹاکرے میں آج پاکستان اور بھارت دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹیم مینجمنٹ وہی کھلاڑی میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے جنہوں نے عمان کے خلاف 93 رنز سے فتح دلائی تھی۔
البتہ یہ امکان موجود ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو الیون میں شامل کرنے پر اسٹیڈیم پہنچ کر حتمی فیصلہ کیا جائے، تاہم ان کے کھیلنے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔
پاکستان کی ممکنہ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، وکٹ کیپر محمد حارث، فخر زمان، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔