عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام دیدیا۔ اپنی ایکس پوسٹ میں شہباز شریف نے نیپال کی عبوری وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے لکھاکہ میں قابلِ احترام سشیلہ کارکی کو میری دلی مبارکباد جنہوں نے نیپال کی عبوری حکومت کے وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالا ہے۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان اور نیپال کے تعلقات کو زید بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں،
انہوں نے لکھاکہ میں نیپال کے عوام کے لیے پرامن اور خوشحال مستقبل کی بھی دعا کرتا ہوں۔