سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔ کراچی میں ضلع سینٹرل کا 29 سالہ نوجوان نگلیریا سے جان کی بازی ہار گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری موقف نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
متاثرہ مریض 7 ستمبر کو بیمار ہوا، 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 12 ستمبر کو نگلیریا کی تصدیق ہوگئی ۔ جاں بحق مریض نے کسی واٹر ایکٹیویٹی میں حصہ نہیں لیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کی واحد ایکسپوژر پینے اور نہانے کے لیے نلکے کا پانی تھا۔