پنجاب کے شہر پتوکی میں ایک افوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں چار اوباش نوجوانوں نے مسجد کی چھت پر بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔
بول نیوز کے مطابق ملزمان بارہ سالہ لڑکے کو ورغلا کر مسجد کی چھت پر لے گئے، ملزمان دوران زیادتی ویڈیو بناتے رہے اور گھر بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے رہے۔
مزید پڑھیں: جنسی زیادتی کا الزام؛ بھارتی کرکٹر پر پابندی عائد
پولیس نے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 2 ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں علی اصغر، محمد حسن، عبداللہ، علی حسنین شامل ہیں۔