مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب پرویز کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
دونوں نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
اقرا کنول نے بتایا کہ ان کی بیٹی 10 ستمبر کو پیدا ہوئی۔ پوسٹ میں دونوں نے لکھا کہ ان کی ہمیشہ خواہش تھی کہ ان کے ہاں پہلے بیٹی ہو اور اللہ نے ان کی دعا قبول کر لی۔
اقرا کنول اور اریب پرویز کی اس خوشخبری پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں نوزائیدہ بچی کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقرا کنول اور اریب پرویز نے ستمبر 2023 میں شادی کی تھی اور شادی کے دو سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہوئی ہے۔