ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا

ایران کی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال فروری میں اسرائیل اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق فی الحال نماز جنازہ اور تدفین کا وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی تھی جس میں وہ شہید ہو گئے تھے جبکہ ایرانی میڈیا نے بمباری کے اگلے روز رہبر اعلیٰ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے، وہ جس کمپاؤنڈ میں مقیم تھے اس پر انتہائی طاقتور بموں کی برسات کی گئی تھی جس کی وجہ سے کمپاؤنڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

امریکا اور اسرائیلی حکام کی جانب سے ان کی شہادت کی خبر حملے کے بعد جاری کر دی گئی تھی مگر ایرانی حکام نے بمباری کے اگلے روز شہادت کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

Related posts

دبئی پولیس نے AI سے چلنے والے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا نقشہ تیار کیا۔

EGA متحدہ عرب امارات کے اسکولوں، یونیورسٹیوں میں STEM لیبز بناتا ہے۔

دبئی ہیومینٹیرین نے یورپی یونین کے تعاون سے ایبولا پھیلنے کے ردعمل میں مدد کے لیے دوسری ہوائی جہاز کی سہولت فراہم کی