پاکستان کے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری میں نمبر ایک میں خود ہوں، دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اور تیسرے نمبر پر راحت فتح علی خان ہیں۔
انہوں نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھوتی آواز کے مالک ہیں اور اب بہترین کام کر رہے ہیں، اس لیے وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
راحت فتح علی خان کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ وہ بھی بہترین ہیں، مگر میں انہیں تیسرے نمبر پر رکھوں گا کیونکہ اول درجے پر ہمیشہ میں خود رہوں گا۔
چاہت فتح علی خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے طنزاً کہا کہ عاطف اسلم تو شاید شرم سے کہیں چھپ گئے ہوں۔