
پاکستان تحریک انصاف / لوگو فوٹو
ناراض ارکان ڈٹ گئے، پی ٹی آئی متبادل اقدامات پر مجبور ہوگئی۔ تحریک انصاف کو ناراض امیدواروں کے سنییٹ انتخابات سے دستبرداری سے انکار کاخدشہ لاحق ہوچکا۔
نئی صورتحال کا سامنے آنے پرپی ٹی آئی نے متبادل اقدامات پرسوچنا شروع کردیا۔
فیصلہ کیاگیاہے کہ دستبردار نہ ہونے کی صورت میں پوزیشن کیخلاف براہِ راست مقابلہ کیا جائےگا۔
ایسی صورت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے شدہ 5 سے 6 نشستوں پر ہونے والا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔
پارٹی کی جانب سے ناراض امیدواروں کو اتوار سے قبل اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے دستبرداری اختیار نہ کی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا امکان ہے۔
اس ضمن میں انہیں منانے کے لیے 2 میٹنگز بھی کی گئیں۔ تاہم کاغذات واپس نہ لینے پر معاملہ پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اورسینیٹ امیدوارعرفان سلیم کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے موقف اختیارکیاہے کہ کاغذات واپس لینے کے فیصلے پر وہ پارٹی ورکرز سے مشاورت کریں گے۔
ان کا کہناتھاکہ مشورہ کرکے کوئی بھی حتمی فیصلہ کریں گے۔