بھارتی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی شام آنے والے شدید طوفان اور موسلا دھار بارش نے فضائی آپریشنز کو بھی متاثر کر دیا۔ تیز رفتار ہواؤں کے باعث دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارک کیے گئے ایئر انڈیا کے تین طیاروں کو نقصان پہنچا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق تیز ہواؤں نے گراؤنڈ سپورٹ آلات کو اپنی جگہ سے ہٹا دیا جن میں ایک سیڑھی بھی شامل تھی جو ہوا کے زور سے سرکتی ہوئی طیاروں سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے نتیجے میں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ متاثرہ تین میں سے دو طیاروں کو ضروری جانچ کے بعد دوبارہ سروس میں شامل کر دیا گیا۔
NEW: Chaos at Delhi’s Indira Gandhi International Airport after three parked Air India aircraft were taken out of operation after ground support equipment collided into them following heavy winds and rain on Sunday evening.
The incident occurred around 4.40 pm in the parking… pic.twitter.com/bG651BIl9e
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) June 7, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیڑھی تیزی سے رن وے کے قریب حرکت کرتی ہوئی طیاروں کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف اسے روکنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔
واقعے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ گراؤنڈ آلات ایئر انڈیا انجینئرنگ اور انڈیگو کی ملکیت تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال ایئر انڈیا کو ایک اور غیر معمولی حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب دہلی سے نیویارک جانے والے ایک ایئربس A350 کے انجن میں ٹیکسی کے دوران کارگو کنٹینر چلا گیا تھا، جس سے انجن کو نقصان پہنچا تھا۔

