امریکی کانگریس نے جنگ میں اربوں ڈالرمالیت طیاروں کے نقصان کااعتراف کرلیا، ایران
دوبارہ جارحیت کی تومزیدحیران کن نتائج سامنےآسکتےہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی کانگریس نے جنگ میں اربوں ڈالرمالیت طیاروں کےنقصان کااعتراف کرلیا۔
اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ کےدوران ایران نے پہلی بارایف 35 طیارہ مارگرایا اور اربوں ڈالرمالیت کےمتعددامریکی طیاروں کونقصان پہنچایا دوبارہ جارحیت کی تومزیدحیران کن نتائج سامنےآسکتے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے ایران کی میناب اسکول سےمتعلق سینٹ کام کےدعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں میزائل لانچنگ سسٹم کےدعوےشرمناک اورحقائق کےبرعکس ہیں۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی مؤقف اصل حقیقت کوچھپانےکی کوشش ہے تعلیمی ادارےکونشانہ بناناواضح جنگی جرم ہے ذمہ داری امریکی فوجی کمانڈراورمتعلقہ حکام پرعائدہوتی ہے۔
