کے الیکٹرک کے بورڈ انتخابات میں تین امیدوار دستبردار، 10 ڈائریکٹر بلامقابلہ منتخب
عمران اقبال، عارف الٰہی اور محمد رضوان یاسین نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تین امیدواروں نے الیکشن لڑنے سے دستبرداری اختیار کرلی۔
عمران اقبال، عارف الٰہی اور محمد رضوان یاسین نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ غیر مقابلہ ہوگیا۔
باقی 10 امیدواروں کو بلامقابلہ ڈائریکٹر منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ کمپنی ایکٹ 2017 کے تحت ان امیدواروں کو منتخب تصور کیا جائے گا۔
کے الیکٹرک کا غیر معمولی جنرل اجلاس 2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ تین سالہ مدت کے لیے نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد کے برابر امیدوار رہ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

