پاکستان اور چین کی زرعی و لائیواسٹاک شعبے میں تاریخی شراکت داری
پاکستان اور چین نے لائیواسٹاک اور زرعی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے زرعی و لائیو اسٹاک شعبے میں شراکت داری میں اہم سنگِ میل عبور ہوگیا ہے۔
پاکستان اور چین نے لائیواسٹاک اور زرعی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، یہ پیش رفت جنوری میں چینی وفد کے پاکستان دورے اور 2026 چین-پاکستان ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے بعد سامنے آئی۔
چین کے’ جینان اینیمل ہسبنڈری انڈسٹری کرافٹسمین کالج’ نے پاکستان میں ‘پاک-چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ اور ‘گو ڈیری’ کے ساتھ دو اہم معاہدے کیے، یہ معاہدے’ پاکستان-چین اینمیل ہسبنڈری’ اور ‘ویٹرنری ٹیکنالوجی سینٹر’ کے قیام کی راہ ہموار کریں گے۔
اس موقع پر چین نے ‘یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمیل سائنسز’ کے ساتھ مشترکہ تربیتی بیس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
