21 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا میدان سجنے کو تیار، کوالیفائنگ راؤنڈ آج!
21ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں 6 خواتین ڈرائیور سمیت 155 نامور ڈرائیورز شریک ہیں۔
صحرائے چولستان ایک بار پھر رفتار اور جوش کا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ کا مقابلہ آج ہوگا۔
21ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں 6 خواتین ڈرائیور سمیت 155 نامور ڈرائیورز شریک ہیں۔
آج کوالیفائنگ راونڈ میں تمام کیٹاگریز کے ریسرز کو ڈھائی کلو میٹر کا ٹریک عبور کرنا ہوگا، جبکہ کل 13 فروری کو پری پیئرڈ کیٹگری کے مقابلوں کا پہلا راؤنڈ ہوگا اسی طرح 14 فروری کو اسٹاک کیٹگری کی ریس کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11؛ سیالکوٹ اسٹالینز نے کھلاڑیوں کی خریداری مکمل کرلی
جیپ ریلی میں بیرون ممالک سے آئے ڈرائیورز بھی ریس میں شامل ہونگے, جبکہ پری پیئرڈ کیٹگری کی ریس کا فائنل اور دوسرا مرحلہ 15 فروری کو دِلواش اسٹیڈیم سے شروع ہوگا جہاں ریسرز ریتلے اور کٹھن ٹریک پر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
21ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں ماہر ڈرائیورز کو تقریباً 500 کلو میٹر کا طویل ریتلا ٹریک عبور کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو صحرا کی روایتی رنگا رنگی سے روشناس کرایا جا سکے۔
صحرا چولستان میں ہونے والی یہ ریلی نہ صرف اسپورٹس ایونٹ ہے بلکہ سیاحت اور ثقافت کے فروغ کا بھی بڑا ذریعہ سمجھی جا رہی ہے۔
