سانحہ گل پلازہ: قدرت کا معجزہ، 50 سے زائد قرآنِ پاک محفوظ مل گئے
مسجد کی الماری محفوظ حالت میں ملی جہاں سے 50 سے زائد قرآنِ پاک سلامت حالت میں برآمد ہوئے
کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ملبے کا ڈھیر بننے والے حصے میں سرچنگ آپریشن جاری ہے، جہاں عمارت میں قائم مسجد کی بھی مکمل تلاشی لے لی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کی عمارت میں واقع مسجد میں سرچنگ ٹیم پہنچی، تاہم دورانِ تلاشی وہاں کوئی فرد موجود نہیں ملا۔
مسجد کے اندر کی ویڈیو فوٹیج میں بھی واضح ہے کہ عبادت گاہ مکمل طور پر خالی تھی۔
مزید پڑھیں: گل پلازہ میں تعمیراتی بے ضابطگیوں کا انکشاف، نقشے سے ہٹ کر 179 اضافی دکانیں قائم
حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں موجود الماری محفوظ حالت میں ملی جبکہ وہاں سے 50 سے زائد قرآنِ پاک سلامت حالت میں برآمد ہوئے۔
سرچ اور ریسکیو آپریشن ملبہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ دیگر حصوں میں بھی جاری ہے۔
