لکی مروت:معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار، معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
بول نیوز کے مطابق بنوں ریجن میں معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اس سلسلسے میں ایس ایچ او پیزو پولیس اسٹیشن منیم خان نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
آر پی او سجاد خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام سوشل میڈیا اخلاقی دائرے میں رہ کر استعمال کریں، معاشرے کو بگاڑنے اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے، جلد ملزم کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔