کراچی: ملیرندی میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے، تاہم کورنگی کازوے کی سڑک مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث تاحال ٹریفک کےلیے بند ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے سڑک کی بندش سے جام صادق پل پرٹریفک کادباؤ ہے۔ ملیرندی میں طغیانی کے باعث کازوےکی سڑک بہہ گئی تھی، جبکہ کورنگی کازوےکوآج بھی ٹریفک کےلیےبندرکھاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: برسات کے بعد ملیر ندی میں طغیانی، کورنگی کازوے دوسرے روز بھی بند
پولیس کا کہنا ہے کہ ملیرندی میں طغیانی کےباعث کازوےکی سڑک بہہ گئی تھی، جبکہ کورنگی کازوےکوآج بھی ٹریفک کےلیےبندرکھاجائےگا۔
ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ سڑک سےپانی اترگیالیکن سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے، کازوےکی مرمت کےبعدہی سڑک کوعام ٹریفک کےلیےکھولاجائےگا، کورنگی گودام چورنگی سےٹریفک کوجام صادق پل سےمتبادل راستہ فراہم کیاگیاہے۔