کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔
بلدیہ، نیول کالونی، اورنگی ٹاؤن میں بارش جاری ہے جبکہ نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے چند بلاکس میں دھوپ میں بارش ہورہی ہےاور شہری اس منظر سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہلکی بارش بونداباندی کا امکان موجود ہے، جبکہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے بادلوں کی تشکیل ہورہی ہے، جس سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بونداباندی یا ہلکی بارش جاری ہے۔
اسکیم 33 ، گلشن معمار ، سہراب گوٹھ اور اطراف میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔