ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ نرخ 4100 روپے اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی اور مقامی سطح میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام خالص سونے کا بھاؤ 3514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 41 ڈالرز اضافے سے 3654 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔